لندن(این این آئی) برطانوی اخبار نے عمران خان پر شدید تنقید کی اورکہاہے کہ ہیرا پھیری سے وزیراعظم بننے والے عمران خود پسند اور آکسفورڈ چانسلر کیلئے نااہل ہیں، وہ طالبان کے معترف بھی رہے، وہ سیاسی ظلم کا شکار ہیں نہ مظلوموں کے رہنما ہیں۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے امیدوار بننے کی نااہلیت کی فہرست سامنے آنے سے چند گھنٹے قبل معروف برطانوی اخبارٹیلی گراف نے لکھا کہ عمران خان خود پسند اور چانسلر کیلئے نا اہل ہیں، منتخب ہوئے تو مغرب دشمنوں کی مدد کریں گے، وہ 2018 میں ہیرا پھیری سے وزیراعظم بنے، انہیں 1980 کی دہائی میں ایک کرکٹر یا جریدوں میں احمقانہ داستانوں کے طور پر یاد کیا جاتا ہے، بے ہودہ ریکارڈ کے باوجود برطانیہ میں کچھ شخصیات اب بھی عمران خان کی حمایت کر رہی ہیں،20 صدی کے کرکٹر نے بظاہر خود کو 21 صدی کا اسلام پسند بناکر پیش کیاتاہم وہ ایسا نہیں ہیں۔