• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتفاق رائے سے مسودہ منظور ہوا، عقیل، اتفاق نہیں ہوا، سلمان

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ’’نیا پاکستان ‘‘میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ہمارا اتفاق رائے نہیں ہوا ہے ،اب بھی جو ڈرافٹ ہے وہ ہمیں قابل قبول نہیں ہے،مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ آج اتفاق رائے سے مسودہ منظور ہوا ہے اور تحریک انصاف کے اراکین کی بات ایک دوسرے سے الگ ہی ہوتی ہے، ہمارے علم میں نہیں ہے کسی پر دباؤ ڈالا گیا ہو،تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ اب جے یو آئی کو مسئلہ ڈرافٹ میں نہیں ہے فضل الرحمٰن نے یہ کہا ہے کہ اگر ہم نے آپ سے اتفاق کر لیا ہے تو ہمیں ڈرایا دھمکایا کیوں جار ہا ہے۔جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہمارا اتفاق رائے نہیں ہوا ہے ۔ اس تمام پراسیس میں ہم نے مولانا کے ساتھ اینگیج کیا ہے۔ اب بھی جو ڈرافٹ ہے وہ ہمیں قابل قبول نہیں ہے، ہمیں اس پر بنیادی نوعیت کے تحفظات ہیں اور جو اس میں آئینی بینچ کی تشکیل کا طریقہ دیا گیا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید