• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں اس سال 51 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں، محکمہ موسمیات

لاہور (نمائندہ جنگ) یکم جولائی سے30 ستمبر تک ہونے والی مون سون بارشیں اوسط سے 51 فیصد زیادہ ہوئیں،محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں معمول سے 111 فیصد، سندھ میں 108 اور پنجاب میں 48 فیصد سے زائد رہیں، یکم اگست کولاہور ائیرپورٹ پر337 ملی میٹر ، لاہور میں مجموعی 951.1 ملی میٹر(38انچ) بارش ہوئی، بلوچستان کے تین اضلاع دالبندین، نوکنڈی اور تربت میں جولائی میں گرم ترین دن رہے جبکہ سب سے ٹھنڈی رات اسکردو میں ریکارڈ ہوئی، اگست میں رواں سال بحیرہ عرب میں بننے والاٹروپیکل سائیکلون اسنیٰ ایک نایاب سمندری طوفان تھا،معمول کی اوسط بارشوں کا ریکارڈ 212ملی میٹرہے، خیبرپختونخواہ میں معمول سے 5 فیصد، گلگت بلتستان میں 2 فیصد زیادہ جبکہ آزادجموں وکشمیر میں 21 فیصد کم بارشیں ریکارڈ ہوئیں، مون سون میں حدت کا پچھلے 5سال کاریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ۔
اہم خبریں سے مزید