• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی ترامیم اتفاق رائے سے ہونی چاہئیں، حکومتی و اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ

اسلام آباد (اے پی پی)قومی اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے کہا ہے کہ ہر اس آئینی ترمیم کا ساتھ دیں گے جو عوامی مفاد میں ہو گی، آئینی ترامیم عدالتی نظام میں بہتری کیلئے ضروری ہیں تاہم یہ ترامیم اتفاق رائے سے ہونی چاہئیں۔

 جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے علی محمدخان نے کہا ہے کہ آئین میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں اورپارلیمان کوآئین میں ترامیم کا اختیار حاصل ہے مگریہ عمل جمہوری اندازمیں آگے بڑھانا چاہئے۔ 

انہوں نے کہاکہ ایس سی اوکی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے، ایس سی اوکانفرنس کے حوالہ سے ہم نے اپنااحتجاج موخرکردیاتھا،آزاد عدلیہ کیلئے مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف سمیت سب نے جدوجہدکی ہے۔

اہم خبریں سے مزید