• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترامیم کی منظوری کا مسودہ بانی چیئرمین کو دکھانے کا مطالبہ

اسلام آباد (فاروق اقدس) ترامیم کی منظوری کا مسودہ بانی چیئرمین کو دکھانے کا مطالبہ کیا حکومت پی ٹی آئی کے راہنمائوں کو ملاقات کا موقعہ فراہم کرے گی؟ خواہش کے باوجود بلاول بھٹو کی پی ٹی آئی کے وفد سے ملاقات نہ ہوسکی مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آئینی ترمیم کی منظوری کے حوالے سے تمام متعلقہ امور پر تفصیلی مشاورت کے بعد حکمت عملی طے کرنے کا حتمی فیصلہ جمعرات کی شب اس وقت ہوا جب وزیراعظم شہباز شریف بغیر کس پروٹوکول کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گا پر پہنچے تھے، اس سے قبل بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان طویل ملاقات ہوئی تھی۔ یہاں یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہ ہوگی کہ جب مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات ہورہی تھی تو اس وقت پاکستان تحریک انصاف کا ایک وفد مولانا سے ملاقات کے انتظار میں دوسرے کمرے میں موجود تھا۔ وہاں موجود ایک ذریعے کے مطابق بلاول بھٹو پی ٹی آئی کے وفد سے ملاقات کے خواہشمند تھے لیکن پی ٹی آئی کے وفد کی جانب سے رضامندی ظاہر نہیں کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ختم ہونے پر الصبح گرین سگنل ملنے کے بعد طے شدہ حکمت عملی پر عمل شروع ہوگیا۔
اہم خبریں سے مزید