• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں بھارتی سکیورٹی ایڈوائزر اور ’’را‘‘ سربراہ کے سمن

نیویارک (تجزیہ / عظیم ایم میاں) امریکا کی عدالت میں ا بھارتی سکیورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوول اور انڈین خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے سربراہ سمنت گوئیل کے سمن جاری ، خالصتان کے حامی سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کا نام منصوبہ بھارت کیلئے درد سر بن گیا ، سکھّوں کو دھمکیاں دینے والے انتہا پسند بھوشن اتھالے کی گرفتاری ، مودی کی پریشانیاں بڑھ گئیں۔ امریکا وکینڈا میں خالصتان کے حامی امریکی اور کینیڈین شہریوں کو قتل کرنے کے منصوبوں میں بھارتی سفارتکاروں اور بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے شواہد مودی حکومت کیلئے عالمی سطح پر بدنامی کا باعث بن گئے ہیں جبکہ ان کی پریشانیاں بھی مزید بڑھ گئی ہیں ۔ جنگ /جیو کےحاصل کردہ دستاویزات کے مطابق امریکی شہری گرپتونت سنگھ پنوں کے نیویارک کی عدالت میں دائر کردہ مقدمہ نمبر 1:24-CV-7021 کے تحت نریندر مودی حکومت کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اور پاکستان، افغانستان ، بنگلہ دیش کے خلاف بھارتی سازشوں اور تخریب کے منصوبوں کے ذمہ دار اجیت ڈوول اور بھارتی ’’را‘‘ کے سربراہ سمنت گوئیل کے نام امریکی عدالت کےسمن جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زیادہ سےزیادہ 18؍نومبر 2024ءسے قبل مقدمہ کے مدعی گرپتونت سنگھ پنوں کے مقدمہ عائد کردہ الزمات کے جواب جمع کرائیں۔
اہم خبریں سے مزید