• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر، پولیس اور سیاسی جماعتوں کے مابین تصادم، 2 ایس ایچ اوز، لیڈی کانسٹیبل سمیت 12 اہلکار زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صدر کے علاقے میں پولیس اور سیاسی جماعتوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں 2ایس ایچ اوز ،ایک لیڈی کانسٹیبل سمیت 12 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ،پریڈی تھانہ کی حدود صدر کے علاقے میں جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف اور تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا، پولیس کی جانب سے ریلی کے شرکاء کو روکنے کی کوشش پر وہ مشتعل ہوگئے،اور پولیس اہلکاروں پر پتھرائو شروع کردیا جس پر پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل داغے گئے ،بعد ازاں ایمپریس مارکیٹ اور ریگل چوک پر پولیس اور مظاہرین کا آمنا سامنا ہوا اور مشتعل مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا گیا،جس کے باعث ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس غلام نبی آفریدی،ایس ایچ او تھانہ کلری انسپکٹر سلیم خان مروت ،لیڈی کانسٹیبل شاہین دختر عبدالمجید،پولیس کانسٹیبل طلحہ ولد علی ،،پولیس کانسٹیبل منیر علی ولد تنویر علی ،پولیس کانسٹیبل اسمٰعیل ولد ابراہیم،منتر علی ولد مولا بخش،کانسٹیبل عارف ولد وریان خان ،کانسٹیبل ہیریسن بابر ،کانسٹیبل عدنان ،کانسٹیبل بلال اور ہیڈ کانسٹیبل عبدالحید زخمی ہوگئے،زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید