• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں 23 ویں روز ڈرامہ ’’می رقصم‘‘ پیش کیا گیا

کراچی(ذیشان صدیقی، اسٹاف رپورٹر ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام 38 روزہ ’’ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی‘‘ کے 23 ویں روز تھیٹر’’می رقصم‘‘ پیش کیاگیا،’’می رقصم‘‘ بھارتی ہدایت کار، اداکار، ڈرامہ نگار اورمصنف مہیش وتانی کی بہترین تخلیقات’’ڈانس لائیک اے مین‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ، ڈراموں کی کاسٹ میں جیراج (شوہر) ، رتنا(بیوی) ، امرت لعل (ولد)، لتا (بیٹی)، وشواس(داماد) کا کردار ادکیا، تھیٹر میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ بہترین اداکاری نے شائقین کے دل جیت لئے، ڈارمے میں تین نسلوں کے کرداروں کی کہانی پیش کی گئی ہے جور قص اور زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہے، تھیٹر میں جیراج (شوہر) ایک رقاص ہے جواپنی منزل کی تلاش میں ہے، رتنا(بیوی) ایک خود غرض خاتون ہے جواپنے کیریئر کے لئے جیراج کا استحصال کرتی ہے ، امرت لعل (ولد) خاندان کا سرپرست ہے جواپنے بیٹے کے رقص کے شوق کو قبول نہیں کرپاتا، لتا(بیٹی) ایک نوجوان رقاصہ ہے جو اپنی ماں کی طرح کامیابی کی تلاش میں ہے، وشواس تھیٹر میں داماد کا وہ کردار ادا کررہاہے جو کہانی میں اہم موڑ لے کرا ٓتا ہے ، اس ڈرامہ میں صنفی مسائل اور سماجی دقیانوسی تصورات پر روشنی ڈالنے کے لئے روایتی رقص کی تکنیک کو استعمال کیاگیا، تھیٹر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح مردوں اور عورتوں کواپنی خواہشات اور سماجی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید