• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نفرت کی دیواریں گرا کر ساز گار بزنس ماحول قائم کیا جائے، ملک ریاض

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین نے کہا ہے کہ نفرت کی دیواریں گرا کر ساز گار بزنس ماحول قائم کیا جائے ملک ابتر معاشی دور سے گزر رہا ہے اور کئی سال سے ظلم اور تشدد میں اضافہ ہوا اللہ کے فضل سے میرے پاس ایسے آئیڈیاز ہیں جن پر عمل کر کے نہ صرف پاکستان کی آبادی کیلئے بنیادی سہولتیں بشمول روز گار ، تعلیم اور صحت باہم پہنچائی جاسکتی ہیں بلکہ وطن عزیز پاکستان رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے گا۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ ملک ریاض حسین کا کہنا ہے کہ وہ 50سال سے پاکستان میں کاروبار سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں رہتے ہوئے بہت سے اتار چڑھائو دیکھے ہر مشکل دور کا ہم نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے کامیابی سے سامنا کیا۔ حالات کے آگے ہتھیار ڈالنے کی بجائے ہم نے دگنی محنت کو ترجیح دی اور پاکستان کے ہر بڑے شہر بشمول لاہور ، اسلام آباد اور کراچی میں تیز رفتار ڈیویلپمنٹ پر توجہ مرکوز رکھی۔ انت گنت چیلنجز کے باوجود ہم آج بھی اسی جذبے سے کام کرنے میں مصروف ہیں اگرچہ آج پاکستان اپنے ابتر معاشی دور سے گزر رہا ہے اور کئی سالوں میں ظلم اور تشدد میں اضافہ ہوا ہے لیکن ان کا تجربہ انہیں یہ کہنے پر مجبور کرنے لگا ہے کہ اگر پاکستان میں ساز گار بزنس ماحول قائم کیا جائے نفرت کی دیواریں گرا دی جائیں اور ظلم کا خاتمہ ہو تو اللہ کے فضل و کرم سے وہ اپنے آئیڈیا پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کے تمام لوگوں کیلئے روز گار ، تعلیم ، گھر جیسی بنیادی سہولتیں پہنچانے میں اپنا کردارادا کر سکتے ہیں۔ پاکستان رئیل اسٹیٹ شعبے کو بھی دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید