• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ قطب پور کے علاقے میں شہری سے ڈھائی لاکھ روپے اور موٹرسائیکل چھن گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں39مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ صدر جلالپور کے علاقے محمد نادر سے تین مسلح ڈاکووں نقدی و موٹرسائیکل چھین کر فرار،تھانہ الپہ کے علاقے حامد سے تین ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی ،موٹرسائیکل و موبائل لے گئے ،تھانہ قادرپورراں کے علاقے معصوم سے دو مسلح نامعلوم نے موٹرسائیکل و موبائل چھین لیا ،تھانہ جلیل آباد،چہلیک کے علاقے کاشف رضا،ادریس سے جھپٹا مارکر ملزمان موبائل لے گئے ،تھانہ مظفرآباد کے علاقے مدثر عباس سے مسلح نامعلوم نقدی80ہزار و موبائل لوٹ کر فرار،تھانہ قطب پور کے علاقے تین مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور مظہر حسین سے نقدی2لاکھ50ہزار سمیت موٹرسائیکل و موبائل لوٹ کر لے گئے ،تھانہ ممتاز آباد کے علاقے احسن مجید سے نامعلوم موبائل چھین کر فرار،عرفان صدیقی سے جھپٹا مارکر موبائل لے گئے جبکہ تھانہ نیوملتان کے علاقے محمد نوید ، ابراہیم ، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے محبوب علی ، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے عبدالمالک ،تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے شاہد قریشی ،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے مقصود احمد ، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے ملک غوث بخش ، تھانہ کینٹ کے علاقے شازیہ گلزار ،محمد طارق ،فہیم احمد ، شازیہ بی بی ، تھانہ جلیل آباد کے علاقے ہاشم خان ، چہلیک کے علاقے نوید ، تھانہ مظفرآباد کے علاقے عمر وسیم ، زین ناصر ،تھانہ قطب پور کے علاقے محمد اکرم ، شاہ شمس کے علاقے شہزاد علی ، اسلم جاوید ، فلک شیر ، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے جمیل ،تھانہ گلگشت کے علاقے فضل حسین ، تھانہ بی زیڈ کے علاقے ہاشم ، تھانہ کوتوالی کے علاقے آفتاب ، تھانہ صدر کے علاقے فیصل ، طیب ، تھانہ الپہ کے علاقے صابر ،تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے احسن ، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے امجد ، بستی ملوک کے علاقے اقبال حسین ، سٹی شجاع آباد کے علاقے ابراہیم اور تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے شعیب کے گھروں سے نقدی ،طلائی زیورات،موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونز ،قیمتی ملبوسات سمیت دیگر سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید