• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحۂ کارساز کی یاد میں پیپلز پارٹی کی دعائیہ تقاریب، شمعیں روشن کی گئیں

ملتان(سٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب عبدالقادر شاھین نے سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 18اکتوبر کے شہداءکی قربانی، بہادری اور وفاداری کی تاریخ ہے۔سابق رکن پنجاب اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے رہنما سید احمد مجتبی گیلانی پیپلزپارٹی ملتان شہر کے نائب صدر میاں محمد عظیم سعید نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز پاکستانی سیاست کا بھیانک دن تھا۔پیپلز پارٹی ضلع ملتان کے سیکرٹری اطلاعات یاسین کی جانب سے شہدائے سانحہ کارساز کی یاد میں مظفرآباد چوک پر شمع روشن کر کے شہداء لیے دعائے مغفرت کی گئی ۔ خالد حنیف لودھی ،ایم سلیم راجہ، مرزا نذیر بیگ ، عبدالرؤف لودھی ، امین ساجد، عبدالمجید، بابا عشق،سلیم الرحمن میو،ملک سعید نے شرکت کی۔پیپلزپارٹی صوبائی حلقہ 218 کے جنرل سیکرٹری ملک رمضان کمبوہ، نائب صدر جیالا نذیر کاٹھیا اور جیالا اعجاز بھٹی کے زیر اہتما سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈسٹرکٹ کلرک بار ایسوسی ایشن ملتان کے سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی ملتان شہر کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری حاجی محمد امین ساجد کی جانب سے کچہری میں سانحہ کار ساز کے شہداء کی یاد میں دعائیہ تقریب اہتمام کیا گیا ، شمع روشن کی گئیں۔
ملتان سے مزید