• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جانوروں کی چربی سے بنا ہزاروں لیٹر کھلا تیل ضبط،مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہزاروں لیٹر جانوروں کی چربی سے بنا کھلا آئل پکڑلیا، فوڈ سیفٹی ٹیم کی ملتان روڈ بوریوالا میں آئل مل کی انسپکشن، 30 ہزار لٹر کھلا آئل برآمد کرلیا گیا، آئل مل کی اصلاح تک پروڈکشن بند، فوڈ بزنس مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی،بتایا گیاہے کہ آئل مل سے برآمد شدہ خام آئل سے ہزاروں کلو گرام ویجیٹبل گھی تیار کیا جانا تھا، خام آئل ملتان سے بوریوالا آئل میں سپلائی کیا گیا تھا،خام آئل اور فیکٹری کے آئل ٹینکرز سے سیمپل لے کر مزید جانچ کیلیے لیبارٹری بھجوادیے گئے۔
ملتان سے مزید