ملتان (سٹاف رپورٹر ) سابق سپیکر قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر سید فخر امام نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر ہمایوں مری کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میر ہمایوں مری نے سیاست میں اعلیٰ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بحیثیت ڈپٹی چیئرمین سینیٹ قانون سازی میں اہم رول ادا کیا اور بحیثیت وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبے کی ترقی کے لئے جو خدمات انجام دی ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔