• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی یونیورسٹی کا مناہل شہید سکالر شپ کا اعلان، جائے حادثہ کا نام بھی طالبہ سے منسوب

ملتان (سٹاف رپورٹر)بس حادثے کا شکار ہونیوالی محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کی طالبہ مناہل شہید کی یاد میں یونیورسٹی نے مناہل شہید سکالر شپ کا اعلان کیا ہے جبکہ زرعی یونیورسٹی میں جائے حادثہ کا نام مناہل شہید کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے گزشتہ روزایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی سے محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے ملاقات کی اور انہیں مناہل شہید کی یاد میں اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔رجسٹرار یونیورسٹی آصف نواز بھی بریفنگ میں موجودتھے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے بتایا کہ مناہل شہید سکالرشپ کی منظوری کے لئے سنڈیکیٹ کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جبکہ مناہل شہید چوک کو کشادہ کیا جارہا ہے۔وائس چانسلر نے مزید بتایا کہ موٹرسائیکل پر یونیورسٹی آنیوالے سٹوڈنس کے لئے علیحدہ گیٹ اور پارکنگ مختص کردی گئی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مناہل کا واقعہ ایک حادثہ نہیں ایک سانحہ ہے اور ایسے حادثات ذہن پہ نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ فواد ہاشم ربانی نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کے اندر قائم بس سٹاپس پر سٹوڈنٹس کے لئے شیڈ تعمیر کئے جائیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان اپنے اداروں کے اندر ٹریفک روٹس کا از سر نو جائزہ لیں۔
ملتان سے مزید