• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلاد کی محافل ہمارے ایمان کا حصہ ہیں، حامد سعید کا ظمی

ملتان ( سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر حامد سعید کا ظمی نے کہا ہے جشن میلاد النبیؐ کی محافل کا انعقاد ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے سماجی اور تاجر رہنما جام اعجاز حسین کی رہائش گاہ پر محفل میلاد ،محفل سماع اور بڑی گیارہویں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر جام محمد دانش،جام علی رضا ، جام آصف حسین، جام اخلاق حسین ، اشرف قر یشی،ریاض گیلانی، عابد تھیم جام نعمان سمیت دیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید