• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ کی ایم ڈی اے کے ہیڈ آفس آمد

ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ بیرسٹر سلطان باجوہ کی ایم ڈی اے ہیڈ آفس آمد،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے ادارہ کی ورکنگ بارے بریفنگ دی ، بیرسٹر سلطان باجوہ نے ایم ڈی اے ون ونڈو سیل کا وزٹ بھی کیا،اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ون ونڈو سیل کو آسان اور جدت کے ساتھ مزید تیز کیا جائے،پنجاب گورنمنٹ کے ویژن کے مطابق عوام کو سہولیات بہم پہنچانا بہت ضروری ہے جس کے لیے صوبائی اداروں کا آپس میں کوآرڈینیشن بہت اہم ہے،شہریوں کو نقشہ منظور کرنے میں سہولیات دینے کے لئے پراسس کو ممکن حد تک مختصر اور تیز کیا جائے۔
ملتان سے مزید