• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد گرفتار، مقدمات درج

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے لڑائی جھگڑوں کے الزام میں21افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔بستی ملوک پولیس کو عباس نے بتایا کہ ملزما محمد عامر وغیرہ نے میری بیوی تسلیم بی بی کے ساتھ مارپیٹ کرکے مکان پر قبضہ کرکے ناانصافی کی دریں اثنا صدر شجاع آباد پولیس کو فضل حسین نے بتایا کہ ملزمان غلام یاسین وغیرہ نے مجھے ناحق مضروب کیا،راجہ رام پولیس کو آصف نے بتایا کہ ملزمان نعیم وغیرہ نے قتل کی دھمکیاں دی ،بی زیڈ پولیس کو بختاور نے کہا کہ ملزم دیور مصطفی بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتا اور مارا،فرحت بی بی نے بتایا کہ ملزمان بہادر اور طلحہ نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہاتھا پائی ،وومن پولیس کو آمنہ نے بتایا کہ ملزم سجاد نے مجھے مارا پیٹا اور لکڑی ناک پر مارکر زخمی کردیا ،قادرپورراں پولیس کو کرن نادر نے بتایا کہ ملزمان مظہر وغیرہ نے تشدد کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ،نیوملتان پولیس کو نجمہ بی بی نے بتایا کہ ملزم میرے شوہر نے شراب پی کر زدوکوب کرکے کپڑے پھاڑ دیئے ۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج،ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقے 16سالہ لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج۔رکشہ ڈرائیوروں سے زبردستی پیسے وصول کرنے کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمات درج،منشیات فروشی کے الزام میں پولیس نے 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیئے ۔پولیس نے فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید