• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو سٹاف کی سمارٹ میٹرز کی تنصیب اور پالیسی سے متعلق ٹریننگ

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ملتان سرکل کے زیر انتظام دفاتر کے سٹاف کو سمارٹ میٹرز کی تنصیب کے طریقہ کاراور پالیسی بارے آگہی کے لئے آپریشن سرکلوں کے افسران اورٹیکنیکل سٹاف کو ٹریننگ دی گئی، ڈپٹی کمرشل منیجر میپکو ملتان سرکل سرور انصاری اور ایڈیشنل ایکسیئنسیفٹی ملتان سرکل تاج محمود قمر نے ٹیکنیکل،کمرشل،ریونیو اورٹیکنیکل سٹاف کو نصب شدہ اور آئندہ نصب ہونے والے سمارٹ انرجی میٹرز کے پلاناور ایس او پیز سمیت دیگر معاملات پر لیکچر دیا۔
ملتان سے مزید