• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی کالج میں توڑ پھوڑ، ممتاز آباد تھانے میں دوسو نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

ملتان( سٹاف رپورٹر )ممتاز آباد پولیس نے نجی کالج میں توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں دوسونامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ شہری سے دھوکہ دہی کرتے ہوئے ہزاروں کی رقم لیکر فرار ہونے کے الزام میں پولیس نامعلوم نوسرباز کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔جوا کھیلنے کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج،پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں11افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔مخدوم رشید پولیس نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید