• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ملازم کا مبینہ اغوا، ملزمان نے ایک لاکھ 40 ہزار ہتھیا لیے

ملتان( سٹاف رپورٹر )سرکاری ملازم مبینہ اغوا، ایک لاکھ روپے سے محروم،تفصیلات کے مطابق سیتل ماڑی پولیس کوسرکاری ملازم عبدالرحمٰن نے اطلاع دی کہ میںسواری کے انتظار میںلاری اڈے پر موجود تھا کہ اچانک ایک گاڑی رکی جس میں سوار نامعلوم افراد نے لفٹ دینے کے بہانے بٹھالیا اور کچھ دور جاکر تشدد کا نشانہ شروع کردیا، نامعلوم افراد نے مجھ سے زبردستی ایک لاکھ تیس ہزار اے ٹی ایم سے نکلوائے اورگھر سےمزید 10ہزار منگوائےاور پھر مجھے پانچ گھنٹے تک لیکر گھومتے رہے اور پھر پھینک کر فرار ہوگئے، اطلاع پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید