• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، شہری نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 42مقدمات درج کرلیے ،تھانہ ممتازآباد کے علاقے میں ملزمان جھپٹا مارکر سمیر وسیم سے موبائل چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں ارشد سے نامعلوم ملزمان موبائل فون لے گئے ،تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں باقر حسین سے مسلح ملزمان موبائل چھین کر فرار ہو گئے،امتیاز سے تین نامعلوم مسلح افراد نے 60ہزار روپے اورموبائل فون چھین لیا،تھانہ گلگشت کے علاقے میں لیاقت سے دو ڈاکو موبائل فون لے گئے ،نادر سے دو مسلح افراد10ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرارہو گئے،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں غوث عالم گیلانی سے نقدی و موبائل چھن گیا،تھانہ سیتل ماڑی اور نیوملتان کے علاقے میں جھپٹا مارکر ملزمان امجد اورعمران جلیل سے موبائل فونز لے گئے جب کہتھانہ نیوملتان کے علاقے میں یاسین ، شاہ رکن عالم کے علاقے میں مختار احمد ، غلام ارتضیٰ، سیتل ماڑی کے علاقے میں فیصل ، تھانہ دولت گیٹ کے علاقے میں عدنان ہمدانی ، جنید مصطفی ٰ، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں غلام عباس ، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے میں سلیمان اختر ، بوہڑ گیٹ کے علاقے میں سعید قریشی ، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں دانش ،تھانہ کوتوالی کے علاقے میں ندیم ، تھانہ صدر کے علاقے میں عطا ءاللہ ، الپہ کے علاقے میں اقبال ، طیب ، حمزہ ، لقمان ، بدھلہ سنت کے علاقے میں ذیشان ، مخدوم رشید کے علاقے میں عرفان ، بستی ملوک کے علاقے میں طارق ، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں علی شیر اورصفدر ، اورتھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں حافظ حمزہ کے گھروں سے نقدی ،طلائی زیورات ، موٹرسائیکلز اورموبائلزفونز سمیت دیگر سامان چوری ہوگیا،پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید