• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کا موسم گرم و خشک، درجہ حرارت 39 ڈگری، شہری پریشان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں ہفتے کو موسم گرم و خشک رہا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا، دوپہر کے اوقات میں بازاروں اور بڑی مارکیٹوں میں خریداروں کا رش کم رہا، گرمی کی حالیہ لہر بدستور 4 تا 5 روز برقرار رہ سکتی ہے، تیزدھوپ کی وجہ سے دن بھر شدید حدت محسوس کی گئی، سمندری ہوائیں صبح سے دوپہرے کے درمیان غیرفعال رہیں جبکہ بیشتر وقت بلوچستان کی گرم وخشک شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.2ڈگری جبکہ نمی کا تناسب 36 فیصد رہا، شہر کا ہیٹ انڈیکس 44ڈگری کے مساوی محسوس کیاگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گرمی کی حالیہ لہر بدستور 4 تا 5 روز برقرار رہ سکتی ہے، دن کے وقت درجہ حرارت اوسط سے 4 ڈگری زائد 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید