• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وال کنٹرولنگ سسٹم بہتر بنانے کیلئے 2 بٹر فلائی والوز نصب کرینگے، ترجمان واٹر کارپوریشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں وال کنٹرولنگ سسٹم مزید بہتر بنانے کے لیے2 بٹر فلائی والوز نصب کیے جائیں گے۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق ریڈ لائن منصوبے کے کام دوران پرانی سبزی، یونیورسٹی روڈ کے قریب واٹر کارپوریشن کی متاثرہ 2مین لائنز کی مرمت کا کام بھی کیا جائے گا، والوز کی تنصیب اور لائنز کی مرمت کا کام پیر 21 اکتوبر کو شروع کیا جائے گا ،جو آئندہ 3روز میں مکمل کرلیا جائے گا، الہلال سوسائٹی میں اولڈ سٹی ٹرنک مین (سی ٹی ایم ) کی 66 انچ لائن میں 60 انچ قطر اور کشمیر روڈ پر جیل چورنگی کے قریب اولڈ سٹی ٹرنک مین (سی ٹی ایم ) کی 66 انچ لائن میں 54 انچ قطر کا وال نصب کیا جائے گا، والوز کی تنصیب اور لائنز مرمتی کام کے باعث چنیسر ٹاؤن اور جناح ٹاؤن میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید