• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکوں میں عدم شفافیت کے خلاف درخواست، ہائیکورٹ نے 10 روز میں جواب طلب کرلیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکوں میں عدم شفافیت کے خلاف درخواست پر 10 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ میئر کراچی کی بغیر منظوری کے ٹھیکے دیئے گئے، انہوں نے گزشتہ ماہ میں ہی 2 ارب روپے مانگے ہیں، اگست 2023 میں بارشوں سے تباہی سڑکوں کی بحالی کیلیے 41 اسکیمیں منظور کی گئیں ، لیکن پبلک نوٹس جاری نہیں کیئے گئے،جو محکمے غیر فعال ہوچکے ہیں انکے انجینئرز ابھی بھی کام کررہے ہیں، حکومت سندھ ودیگر فریقین نے بھی جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کردی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید