• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ہر سال 80 ہزار سے زائد خواتین میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوتی ہے، اقراء یونیورسٹی میں سیمینار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اقرا یونیورسٹی نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ویمن کمیشن کے تعاون سے بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا ، مقصد اس مہلک بیماری سے عوامی شعورکی بیداری اور چھاتی کے سرطان سے بچاؤ اور علاج کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرنا تھا،فاطمہ لاکھانی نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ پاکستان میں ہر سال 80 ہزار سے زائد خواتین میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوتی ہے اور اموات کی شرح خطرناک حد تک زیادہ ہے، سیمینار کا اختتام معزز مہمانوں اور مقررین میں ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈز اور سووینئرز کی تقسیم کے ساتھ ہوا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید