• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھوٹے بھائی نے جھگڑے کے دوران کلہاڑی کے وار سے بڑے بھائی کو قتل کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ابراہیم حیدری میں گھر میں چھوٹے بھائی نے جھگڑے کے دوران کلہاڑی کے وار سے بڑی بھائی کو قتل کردیا،تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری تھانہ کی حدود جمعہ گوٹھ حسینی امام بارگاہ کے قریب گھر میں جھگڑے کے دوران اللہ ڈنو نے اپنے بڑے بھائی علی اکبر ولد محمدابراہیم کو کلہاڑی سے وار کرکے ہلاک کردیا،واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا اور بھائی کے قتل میں ملوث ملزم کو حراست میں لے لیا ،پولیس کاکہنا ہےکہ اللہ ڈنو نے شک کی بنیاد پر اپنے بھائی کوقتل کیا ہے ،تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید