• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلز ٹیکس ریٹرن فائل، حلف نامہ کی شرط کیخلاف ایف بی آر و دیگر سے جواب طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے ایف بی آر کے جانب سے سیلز ٹیکس کے ریٹرن فائل کرنے کے لیے حلف نامے کی شرط کے خلاف تاجر برادری کی درخواست پر ایف بی آر، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور دیگر سے یکم نومبر تک جواب طلب کرلیا۔ ہائی کورٹ میں ایف بی آر کے جانب سے سیلز ٹیکس کے ریٹرن فائل کرنے کے لیئے حلف نامے کی شرط کے خلاف تاجر کمیونٹی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس ریٹرن کے ساتھ حلف نامہ بھی جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ حلف نامہ کی شرط سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے قواعد و ضوابط کے خلاف ہے۔ درخواست گزاروں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنے سپلائرز کی کارروائیوں کی توثیق کریں۔ ایف بی آر نے 17 اکتوبر کو ستمبر کے سیلز ٹیکس ریٹرن کے ساتھ حلف نامہ داخل کرنے کی شرط نافذ کردی ہے۔ عدالت نے ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ ریکارڈ کا حصہ بنالیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایف بی آر یقینی بائیں کہ ستمبر 2024 کے لیے سیلز ٹیکس گوشوارے حلف نامے کے بغیر جمع ہوں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید