• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی، واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا معلوم ہوتا ہے، پولیس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محمود آبا میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 36سالہ عامر ولد شوکت ہلاک اور 30سالہ محمد ممتاز ولد محمد عیسیٰ زخمی ہوگیا،ایس ایچ او تھانہ بلوچ کالونی بشارت علی نے بتایا ہےکہ ملزمان نے مقتول عامر کو چہرے اور سینے پر گولی ماری جبکہ محمد ممتاز کراس میں گولی لگنے سے زخمی ہوا، بظاہر واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس مختلف زاویوں سے واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید