• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم اپنی ثقافت کو فروغ دیکر دہشتگردی کا مقابلہ کرسکتے ہیں، فیصل کنڈی

کراچی(ذیشان صدیقی/اسٹاف رپورٹر) گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم اپنی ثقافت کوفروغ دے کر دہشت گردی کا مقابلہ کرسکتے ہیں، ہم نے بندوق نہیں قلم اٹھانا ہے، نوجوانوں کے ذریعے شدت پسندی کا مقابلہ کرنا ہے، تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیراہتمام 38روزہ"ورلڈکلچرفیسٹیول کراچی"کے 24ویں روز 6روزہ "سندھ آرٹسٹ ایگزیبیشن"کاآغاز احمدپرویز آرٹ گیلری میں کیا گیا جس کاافتتاح مہمان خصوصی گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، صوبائی وزیرثقافت سیدذوالفقارعلی شاہ اور صدرآرٹس کونسل محمداحمدشاہ نے کیا، اس موقع پر فائن آرٹ کمیٹی کے چیئرمین فرح شہاب، مسعوداے خان سمیت معروف آرٹسٹوں نے نمائش میں شرکت کی،"سندھ آرٹسٹ ایگزیبیشن"میں سندھ بھر کے 82مصوروں کی پینٹنگز نمائش کے لیے پیش کی گئیں، گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے نمائش میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی وزیر سیدذوالفقارعلی شاہ کا شکرگزار ہوں جوآرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سندھ کلچرڈپارٹمنٹ ثقافت کی فروغ کے لیے بہترین کام کررہے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید