• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلبرگ، مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلبرگ پولیس نے مبینہ مقابلہ کے بعدایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا،پولیس کے مطابق کریم آباد گراؤنڈ اپواء کالج کے پاس ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا، مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں جبکہ دوسرے ڈاکو کو بلاضرب گرفتار کرلیا گیا،گرفتار زخمی ملزم کی شناخت بلال عرف بلوچ اور بلا ضرب گرفتار ملزم کی شناخت عبدالفیاض کے ناموں سے ہوئی، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک عدد پسٹل 9ایم ایم لوڈڈ میگزین اور موٹر سائیکل برآمد کرکےقبضے میں لے لیا.، زخمی ڈاکو کواسپتال منتقل کر دیا گیا۔جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کا طویل کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا ، ملزم بلال عرف بلوچ ضلع وسطی سمیت دیگر اضلاع میں اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں ملوث ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید