• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھرتیوں پر پابندی فیصلے کیخلاف درخواستیں، جواب کیلئے فریقین کو مہلت دیدی گئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے گریڈ ایک سے 4 تک بھرتیوں پر پابندی کے فیصلے کے خلاف درخواستوں پر جواب جمع کرانے کے لئے فریقین کو مزید مہلت دیدی۔ ہائی کورٹ میں گریڈ ایک سے 4 تک بھرتیوں پر پابندی کے فیصلے کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ سندھ حکومت اور ایم کیو ایم کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر آئندہ سماعت تک جواب نہیں آیا تو عدالت اپنا فیصلہ سنا دے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید