کراچی (اسٹاف رپورٹر ) دو قومی کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت ثابت ہونے پرپاکستان اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے دونوں ایتھلیٹس کو نوٹس جاری کردیا ہے ۔خاتون سائیکلسٹ نتالیہ خان اور باڈی بلڈر کاشف شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ان کے ٹیسٹ قومی مقابلوں کے دوران لئے گئے تھے۔