سلاؤ (اورنگزیب چوہدری) صدر فرینڈز آف اخوت برطانیہ چوہدری افتخار احمد پاکستان کے دورہ کے لئے ہیتھرو ائرپورٹ سے روانہ ہوگئے۔ چوہدری افتخار احمد چند ہفتے پاکستان میں قیام کریں گے ،وہ اپنے آبائی شہر گجرات میں نجی تقریب میں شرکت کے بعد اپنی رہائش گاہ اسلام آباد میں قیام کریں گے۔ ان کی اسلام آباد میں پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ برطانیہ سے پاکستان روانگی سے قبل چوہدری افتخار احمد سے ان کی رہائش گاہ پر آزاد کشمیر کے سابق وزیر برقیات و اطلاعات محمود ریاض، لندن کی ممتاز شخصیت حبیب میر، اورنگزیب چوہدری نے الوادعی ملاقات کی۔