ملتان( سٹاف رپورٹر ) ڈلیوری کے بعد بچہ چھوڑ کر ہسپتال سے فرار ہونے والی خاتون کا نومولود فوت ہو گیا، چند روز قبل ریسکیو 1122؍ گلگشت سے مریم نامی خاتون کو نشتر ہسپتال لیبر روم شفٹ کیا تھا جو ڈلیوری کے بعد بچہ چھوڑ کر وارڈ 16سےفرار ہو گئی تھی اور نومولود کو وارڈ 19 میں منتقل کر دیا گیا تھا جو نشتر ہسپتال میں فوت ہو گیا، کینٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کیخلاف کارروائی شروع کر دی۔