• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خانہ فرہنگ ملتان کے زیراہتمام پریس کلب میں مسئلہ فلسطین پر سیمینار

ملتان(سٹاف رپورٹر ) خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران ملتان کے زیراہتمام پریس کلب میں ʼʼمسئلہ فلسطین و قدس علماء و مشائخ کی نظرمیںʼʼسیمینار کا اہتمام کیا گیا۔محمد آصف اخوانی ، خواجہ محمد شفیق،حافظ محمد اسلم، انجینئر سخاوت علی سیال، سلیم عباس صدیقی، علامہ عبدالحنان حیدری، علامہ اقتدار حسین نقوی ، محمد عارف رضوی ، علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، علامہ غلام مصطفی انصاری، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ خالد فاروقی، علامہ خواجہ عاشق حسین سعیدی، مخدوم عون رضا شمسی، علامہ سید معید اصغر کاظمی، نورالامین خاکوانی،مختار حسین سومرو، اوردیگرنے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ، حسن نصراللہ اور اب یحی السنوار کی شہادت اسرائیلی بربریت اور ظلم کی انتہا ہے اور اسلامی ممالک کے سربراہان کی بے حسی کا نتیجہ ہے۔
ملتان سے مزید