• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کا نوجوان نور خان برطانیہ میں کامیاب کاروباری شخص بن گیا

برمنگھم (نمائندہ جنگ) پشاور کے نوجوان نور خان نے برطانیہ میں اپنے کاروبار کا آغاز ریسٹورنٹ میں پیاز ٹماٹر کاٹ کر کیا اور کامیاب بزنس مین بن گیا، نور خان نے بذات خود ایک ورکر کی حیثیت سے کام کیا ،چہرے پر مسکراہٹ سجائے نور خان نے پرتپاک طریقے سے گاہکوں کا استقبال کیا۔نور خان کا تعلق پشاور سے ہے جس نے برطانیہ کے شہر برمنگھم میں قدم رکھا اوراپنا ریسٹورنٹ شروع کیا، اس کے ہاتھ کے مزےدار کھانوں نے دھوم مچا دی اور گاہکوں کی لائنیں لگ گئیں اور پھر ایک سے دوسری اور تیسری پشاور برانچ کا آغاز کر دیا، نور خان کے مطابق مجھے اپنی مٹی سے پیار ہے میں دنیا میں اپنے ملک کا نام، ثقافت اور کھانا متعارف کرا کر باہر کی دنیا کو اپنے ملک کا ہمنوا بناؤں گا، میرے ملک کا نام اور میرے ملک کا کھانا جب اجاگر ہو گا تو باہر کی دنیا پاکستان کے قریب ہو گی، اس طرح پاکستان کا مثبت چہرہ نمودار ہو گا، نور خان نے کہا کہ زندگی میں کامیابی کیلئے خود اعتمادی بہت ضروری ہے۔ اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ رکھیں اور ہر چیلنج کا سامنا کریں۔ نور خان نے پاکستان کا نام اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی کھانوں کے علاوہ پاکستان کی زبان کو بھی فروغ دیا ہے، برٹش کسٹمر جہاں ڈشز کا نام اردو میں لیتے ہیں وہاں اردو میں بات چیت کرنا بھی سیکھ رہے ہیں جو ایک اہم پیش رفت ہے۔
یورپ سے سے مزید