• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کی پیداوار کا 65 فیصد سندھ کا پھر بھی عوام کو قلت کا سامنا،ناصر شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ اس وقت سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے ، ملکی گیس کی کل پیداوار کا 65 فیصد سندھ سے نکلتا ہے، لیکن سندھ کے عوام کو گیس کی قلت کا سامنا ہے، سندھ کو اس وقت 900 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے جبکہ ضرورت 1600 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی ہے۔ آئین کے آرٹیکل 158 کے تحت جس صوبہ میں گیس نکلتی ہے سب سے پہلا حق اس کا ہوتا ہے جس پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج ڈائریکٹریٹ آف آئل اینڈ گیس کے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری انرجی ڈپارٹمنٹ مصدق احمد خان، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ، ڈائریکٹر آئل اینڈ گیس خادم حسین اور عامر مجبتی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر توانائی ناصر شاہ کو اجلاس میں بتایا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 172(3) کے تحت منرل آئل اینڈ قدرتی گیس وفاق اور صوبوں میں برابر تقسیم ہونا چاہئے ۔
اہم خبریں سے مزید