• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی کیلئے اگلے دو ہفتے اہم نومبر میں کمی آنے کا امکان

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )محکمہ موسمیات نےڈینگی کیلئے اگلے دو ہفتےاہم قرار دیدیئے ، محکمہ موسمیات نے اپنے دوسرے ڈینگی الرٹ میں کہا ہے کہ ڈینگی کیلئے اگلے دو ہفتے ابھی باقی ہیں، تاہم نومبر میں ڈینگی کم ہونے کا امکان ہے،الرٹ ٹو میں کہا گیا کہ موجودہ موسمیاتی حالات اور مستقبل کے متوقع موسمی حالات کے پیش نظر توقع کی جاتی ہے کہ ڈینگی کے کیسز ہو سکتے ہیں، جس کیلئے اگلے دو ہفتے اب بھی بہت اہم ہیں کیونکہ موجودہ سازگار ماحول ڈینگی کے حق میں ہے ،تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا گیاہے کہ وہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کریں، قومی صحت کے اداروں اور ڈینگی کنٹرول سینٹرزکو پاکستان میں ڈینگی کی صورتحال بارے تازہ ترین معلومات پر اپ ڈیٹ رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔