• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میزان بینک کا 9 ماہ میں 77.5 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)میزان بینک کا 9 ماہ میں 77.5ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع ، بینک کی فی حصص آمدنی گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے 32.42روپے فی حصص کے مقابلے میں بڑھ کر 43.26روپے فی حصص ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میزان بینک نے 30ستمبر 2024کو ختم ہونے والے 9ماہ کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ میزان بینک کو 30ستمبر 2024کو ختم ہونے والے 9ماہ میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے 58.04ارب روپے کے مقابلہ میں34فیصد اضافہ کے ساتھ 77.5ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا۔اس بات کا اعلان میزان بینک کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے بعد کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید