• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی تارکین کے مسائل حل کرانے کیلئے پاکستان اوورسیز فورم ہالینڈ کے زیر اہتمام کنونشن

دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر ) پاکستان اوورسیز فورم ہالینڈ نے پاکستان کمیونٹی سنٹر دی ہیگ میں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے سلسلے میں کنونشن کا انعقاد کیا۔کنونشن کی صدارت امریکہ سے آئے پا کستان اوورسیز فورم کے چیئر مین شاہد رضا رانجھا نے کی۔ کنونشن کی نظامت سابق ممبر اوورسیز ایڈوائزری کونسل حکومت پاکستان سیکرٹری جنرل کشمیر پیس فورم ہاینڈز سینئر صحافی راجہ فاروق حیدر نے اداکی۔ پاکستان اوورسیز فورم ہالینڈ کے صدر راسب جاوید گوندل نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا شاہزیب سرفراز نے تلاوت قران پاک کا شرف حاصل کیا۔ راشد خان نے بارگاہ رسالتﷺ میں نعتیہ نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔میاں ظفر برنالی نے عارفانہ کلام پیش کیا۔ تقریب میں پاکستان اوورسیز کے چیئر مین نے فورم کی رفاعی خدمات کا ذکر کرتے کہا کہ فورم نے ضلع منڈی بہاولدین میں 350سے زائد غریب بچیوں کی شادیاں،سیکڑوں بے روزگار وں کو رکشوں کی فراہمی، صاف پانی کے پلانٹس ،طلبہ کو تعلیمی وظائف بیرون ملک سے میت پاکستان بھجوانےسمیت دیگر بے شمار رفاعی خد مات انجام دی ہیں جب کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے سلسلے صدر پاکستان اور وزیر اعظم سے ملاقاتوں کا ذکر کیا اور کہا کہ ضلع منڈی بہاوالدین میں آپ کو کوئی اوورسیز پاکستانی نہیں ملے گا جس کی جائیداد پر نا جائز قبضہ ہو ۔تقریب سے غلام مصطفیٰ دیوان مرکزی نائب چیئر مین پاکستان اورسیز فورم، خرم شہزاد رانجھا جنرل سیکرٹری پاکستان اوورسیز فورم، طاہر عباس رانجھا سر پرست اعلی پاکستان اوورسیز جر منی، میاں وقار اکمل کوارڈی نیٹر برائےیورپ ،عمران شہزاد گوندل پاکستان اوورسیز سوشل میڈیا انچارج جرمنی، ڈاکٹر محمد کامران چوہدری، سرفراز گوندل، سیکرٹری جنرل ہالینڈچوہدری خالد محمود، صدر منہاج القران علامہ حافظ یاسر نسیم ،راجہ فاروق حیدر، حاجی جاوید عظیمی سر پرست اعلی مراقبہ ہال ہالینڈ نے خطاب کیا ۔پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سنٹر کے خطیب مولا نا حافظ غلام مصطفی نقشبندی نے پاکستان کے استحکام ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کرائی۔کنونشن میں اوورسیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جب کہ چوہدری اقبال قاضیاں، میاں عاصم محمود، جاوید پیارا بٹ ،چوہدری محمد الیاس، حاجی جاوید عظیمی، اکرام اللہ چوہدری، میاں عمران بیکنا والہ نے معاونت کی۔

یورپ سے سے مزید