ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ٹیموں کا رینجرز اور ایف آئی اے ٹیموں کے ہمراہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن ، 14افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے،26لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر 6ٹرانسفارمرز اتارلئے گئے،واپڈا ٹاؤن کے میٹراکاؤنٹ نمبر 09-15175-6900700بنام حاجی محمد حیات اور ایک صارف چھتوں پر ڈائریکٹ سپلائی لگاکر موقع سے ایئر کنڈیشنر چلاتے ہوئے پکڑے گئے، محمد رمضان نامی صارف ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کا مرتکب پایاگیا جب کہ موقع پر کوئی میٹر نہ تھا، نواں شہر سب ڈویژن میں ایک صارف لوپ سسٹم لگاکر بجلی چوری کرتے پکڑا گیا، میپکو ٹیموں نے بجلی چور ی میں استعمال ہونے والے میٹراور تاریں اتارکر قبضہ میں لے لیں، بجلی چوروں کو مجموعی طورپر 11 لاکھ 75 ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا ہے جب کہ ایف آئی اے ٹیم نے مقدمات درج کرکے قانونی کاروائی بھی شروع کردی ہے،بہاولپور میں میپکو ٹیموں نے رینجرز، پولیس اورمقامی انتظامیہ کے ہمراہ بستی پٹھانہ، جھیڈوان، بھاٹیہ، اللہ وسایا، بستی غلامو ماہی، کلانچ والا، کوٹ دادو، سجول والا اور گوٹھ غنی ہزاری میں آپریشن کئے جہاں 9صارفین کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا جبکہ 26لاکھ60ہزارروپے واجبات /بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 6زرعی ٹیوب ویلوں کے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز اُتار لئے گئے۔ بجلی چوری میں استعمال ہونے والی سینکڑوں میٹر پی وی سی اور ایل ٹی کنڈکٹر بھی قبضہ میں لیاگیا ۔