ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکی رہنما ظہور احمد دھریجہ کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے رکن ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ سرائیکی صوبے کے قیام کیلئے عوامی رابطہ مہم خوش آئند ہے اور وسیب کے عوام اس تحریک میں بھرپور ساتھ دیں گے،انہوں نے ظہور دھریجہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ادب، سیاست، صحافت ہر محاذ پر سرائیکی حقوق کی آواز بنے ہوئے ہیں، تقریب میں سرائیکی رہنماؤں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور صوبے کے قیام کو خطے کی اہم ضرورت قرار دیا۔