ملتان(سٹاف رپورٹر)ایگزیکٹیوانجینئر آپریشن میپکو ماڈل ٹاؤن ڈویژن بہاولپور عبدالرؤف سنگھیڑا نے سیفٹی ایس او پیزسے ہٹ کر نئے کنکشن کی تنصیب کرنے پر 2اہلکاروں کو معطل کردیااور لائن فور مین /فیڈرانچار ج سے جواب طلب کرلیا۔ انہوں نے ماڈل ٹاؤن سب ڈویژن کے علاقہ یزمان روڈ پر نئے کنکشن کی تنصیب کی سائٹ کا دورہ کیا جہاں لائن مین اور اسسٹنٹ لائن مین سیفٹی آلات کے استعمال کے بغیر ٹرانسفارمر اور تاروں کی تنصیب کرتے ہوئے پایا جس پر محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے ایکشن لیاگیا۔