• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ جناح ٹاؤن کے رہائشیوں کا ایم ڈی اے پر زمینوں پر قبضے کا الزام،احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) فاطمہ جناح ٹاؤن کے رہائشیوں نے ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کی جانب سے مبینہ طور پر جبری بے دخلی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ ایم ڈی اے بغیر کسی سروے، قانونی نوٹس یا پیشگی اطلاع کے ان کی ملکیتی زمینوں پر قبضہ کر رہا ہے اور وہاں پلاٹوں کی فائلیں فروخت کی جا رہی ہیں۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں خواتین، بچے اور بزرگ شریک ہوئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 70 سال سے موضع اراضی غلام یاسین، جو اب فاطمہ جناح ٹاؤن کہلاتا ہے، میں مقیم ہیں  اور  ایم ڈی اے کی جانب سے انہیں معاوضے کے نام پر چند ہزار روپے کی پیشکش کی جا رہی ہے، جبکہ ان کی زمین کی مالیت لاکھوں روپے میں ہے، متاثرین نے الزام لگایا کہ پراپرٹی ڈیلر مافیا اور ایم ڈی اے کے مبینہ کارندے انہیں ہراساں کر رہے ہیں اور ان کے گھروں سے زبردستی بے دخل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ملتان سے مزید