• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر اور گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی 40 وراداتیں، 36 مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ ،چالیس وراداتیں، شہریوں میں خوف و ہراس ، پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 36مقدمات درج کرلیے ،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے  میں محمد ارشد سے دو ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی ،موٹرسائیکل و موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے، عامر یاسین سے دو نامعلوم ملزمان 33ہزار ،موٹرسائیکل و موبائل لوٹ کر لے گئے، تھانہ گلگشت کے علاقے  میں جاوید سے جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان موبائل لے گئے جب کہ گلگشت کے علاقے میں  ریاض ،صائمہ بی بی کے موبائل فونز ،امیر جان کی موٹرسائیکل صغیر کے گھر سے نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان ، تھانہ بی زیڈ کے علاقے سے نوید کا موبائل فون، کوتوالی کے علاقے سے عبدالرئوف ،علی کے موبائل فونز، صدر کے علاقے عبدالعزیز کے آفس سے سامان الپہ کے علاقے نصیر کا کتا اقبال کا میٹر بجلی بدھلہ سنت کے علاقے  سےیاسر کا گھریلو سامان، قادر پورراں کے علاقے سےمظہر کاواٹر پمپ چوری کرکے فرار ہوگئے۔
ملتان سے مزید