ملتان ( سٹاف رپورٹر ) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی آج (جمعرات) اپنے ادارے کی ملتان میں علاقائی دفتر کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کریں گے۔ افتتاحی تقر یب میں وفاقی سرکاری اداروں کے مقامی سربراہان، وفاقی محتسب کے علاقائی دفاتر ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے افسران، ضلعی انتظامیہ کے افسران، سول سوسائٹی کی اہم شخصیات اور میڈیا کے نمائندگان سے بات چیت بھی کریں گے۔ وفاقی محتسب اپنے دورہ ملتان کے دوران وفاقی محتسب کے علاقائی دفاتر ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے افسران اور وفاقی سرکاری اداروں کے مقامی سربراہان کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔