ملتان(سٹاف رپورٹر) دو بہوئو ں کے ہاتھوں جھلسنے والی 70سالہ معمر خاتون برن یونٹ میں دم توڑ گئی، اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کردی ،تفصیل کے مطابق قطب پور پولیس کو گرین ٹاون گراس منڈی سے سمیرہ بی بی نے اطلاع دی کہ یکم جون کو میری 70 سالہ والدہ لطیفہ بی بی کو اس کی دو بہوئوں تہمینہ بی بی اور نینا بی بی نے آگ لگاکر جھلسادیا تھا جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا، نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرز نے والدہ کو برن یونٹ ریفر کردیا تھا جو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ،میری والدہ کو آگ لگانے کی وجہ عناد جائیداد کا معاملہ تھا، اطلاع پر پولیس نے دونوں کیخلاف کارروائی شروع کردی۔