ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں اور ریجنل پولیس آفیسر ملتان ریجن محمد سہیل کا محرم الحرام انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے لودھراں کا دورہ، کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں اور ریجنل پولیس آفیسرمحمدسہیل نے مین بازار لودھراں کے وسط میں واقع دربار بابا رفیق شاہ بخاری، مرکزی بازار لودھراں کے مرکزی جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی معائنہ کیا، انہوں نے دربار رفیق شاہ پر اختتام پذیر ہونے والے جلوس کے اختتامی پوائنٹ کا بھی معائنہ کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے محرم الحرام کے انتظامی امور بارے بریفننگ دی۔