ملتان(سٹاف رپورٹر)تھانہ مظفر آباد کے علاقے مبینہ تیزاب گردی کا واقعہ اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔پولیس کو شیر شاہ روڑ سے اللہ بخش نے بتایا کہ میرا ہمسایہ محمد بلال گھر کے باہر موجود تھا کہ اچانک دو نامعلوم نقاب پوش ملزمان بسواری موٹرسائیکل آئے اور چہرے پر مبینہ تیزاب انڈیل کی کوشش کی گئی تو بلال نے مزاحمت شروع کردی اور تیزاب والی بوتل پکڑلی اور تیزاب چہرے پر نہ گرسکا جو جسم پر گرادیا اور موقع سے فرار ہوگئے اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔