• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام منشیات کے خلاف کھل کر آواز بلند کریں یوتھ کانفرنس میں مقررین کا اظہار خیال

ملتان (سٹاف رپورٹر) انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر ساؤتھ پنجاب انسداد منشیات یوتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)، شعور ترقیاتی تنظیم، روہی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور انسداد منشیات سول سوسائٹی فورم کے اشتراک سے منشیات کے خلاف مربوط جدوجہد پر زور دیا گیا، ریجنل انچارج و اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے این ایف ملتان ولید نصر وڑائچ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام منشیات کے خلاف کھل کر آواز بلند کریں اور ایسے عناصر کی نشاندہی کریں جو نوجوانوں کو نشے کی لعنت میں دھکیل رہے ہیں، پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری، میڈم مقصودہ انصاری، عمر فاروق بھٹی، شاہد محمود انصاری، اور ڈاکٹر فاروق لنگاہ سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ نوجوانوں میں منشیات سے بچاؤ کے لیے مؤثر آگاہی مہمات وقت کی اہم ضرورت ہیں، تقریب سے جواد امین قریشی، چوہدری منصور احمد، ملک امیر نواز، فرحان الحق حقانی، اقبال خان بلوچ، ملک واصف شریف، علی عمران ممتاز، قاری محمد اقبال، اور ملک تصور حیات نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید